پاکستان کے سزا یافتہ سابق وزیر اعظم کو بیرون ملک منتقل کرنے کا امکان مسترد

پاکستان کی وزارت داخلہ نے پاکستان کے مجرم اور سزا یافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف کوعلاج کیلئے بیرون ملک منتقل کرنے کا امکان مستردکردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان  کی وزارت داخلہ  نے پاکستان کے مجرم اور سزا یافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف کوعلاج کیلئے بیرون ملک منتقل کرنے کا امکان مستردکردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق نگراں وزیرداخلہ پنجاب شوکت جاوید نے سزا یافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت اورعلاج  پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی صحت بہترہے، فکرمندی کی کوئی بات نہیں، انہیں حفظ ماتقدم کے طورپرذاتی معالج کے کہنے پرلایا گیا تھا، پاکستان میں دل کے امراض کا بہترین علاج کیا جاتا ہے، تمام سہولیات موجود ہے، ایسا کچھ نہیں کہ نوازشریف کا پاکستان میں علاج ممکن نہ ہوسکے۔ نگراں وزیرداخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ مرض کی ہسٹری کا لندن سے منگوانا یا بھجوانا 5 منٹ کا کام ہے، نوازشریف کے کھانے میں کوئی بد پرہیزی نہیں کی گئی بلکہ ہدایات کے مطابق ان کے گھر سے کھانا آ رہا ہے۔

News Code 1882690

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 16 =