ایران کی تاجیکستان میں غیر ملکی سیاحوں پر حملے کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں تاجیکستان میں غیر ملکی سیاحوں پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایک بیان میں تاجیکستان میں غیر ملکی سیاحوں پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ بہرام قاسمی نے کہا کہ ایران دنیا کے مختلف علاقوں منجملہ تاجیکستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتا ہے۔ ایرانی وزارت خآرجہ کے ترجمان نے ایران کے خلاف پروپیگنڈہ کو غلط اور  بےبنیاد قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران خود دہشت گردی کا شکار ہے۔ ایران میں دہشت گردوں کی کوئی جگہ نہیں اور ایران دہشت گردی کے خلاف ہمسایہ اور برادر ممالک  قریبی تعاون جاریر کھے ہوئے ہے۔ واضح رہے کہ تاجیکستان میں کل دہشت گردوں کے حملے میں 4 غیر ملکی سیاح ہلاک ہوگئے جن میں امریکی سیاح بھی شامل تھے۔

News Code 1882689

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 11 =