فلپائن میں بم دھماکے میں 10 افراد ہلاک

فلپائن کے جنوبی علاقے میں ایک وین میں بم دھماکےکے نتیجے میں فوجیوں اور شہریوں سمیت 10افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےغیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن کے جنوبی علاقے میں ایک وین میں بم دھماکےکے نتیجے میں فوجیوں اور شہریوں سمیت 10افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق فلپائن کے جنوب میں واقع باسیلان جزیرے کے شہر لمیتان کی چیک پوسٹ پر فوجیوں نے تلاشی کے لیے وین کو روکا تھا کہ دھماکہ ہو گیا۔ہلاک ہونے والوں میں 5فوجی اہلکار اور 4 عام شہری شامل ہیں،جبکہ واقعے میں وین ڈرائیور کا تعلق ابو سیاف گروپ سے بتایا جارہا ہے جو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

News Code 1882685

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =