پاکستان میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار

پاکستان میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ دو دنوں ميں ڈآلر کی قدر میں تقریبا 9 روپے کمی واقع ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ دو دنوں ميں ڈآلر کی قدر میں تقریبا 9 روپے کمی واقع ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔ ٹریڈنگ کے آغاز پر پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں دو روپے کمی دیکھی گئی جس کے بعد ایک امریکی ڈالر کی قیمتِ فروخت123 روپے کی سطح پر آگئی۔

بینکنگ ذرائع کے مطابق ملک میں ڈالر پر دباؤ کا تسلسل برقرار ہے اور آج کاروبار کے آغا زمیں ڈالر 123 روپے کی سطح پر دیکھا گیا۔ گذشتہ روز انٹربینک مارکیٹ کے اختتام پر ڈالر کی قدر 125 روپے 4 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

انٹربینک مارکیٹ میں آغاز کے بعد ٹریڈنگ کے دوران ڈالر پوزیشن قدرے بہتر ہوئی اور اسکی قدر میں ایک روپے سے ڈیڑھ روپے کی کمی نوٹ کی گئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر،یورو، برطانوی پاونڈ،سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قدر میں کمی جبکہ چینی یوآن کی قدر میں استحکام رہا۔

News Code 1882683

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 8 =