مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے پاکستان میں پرامن، شفاف اور کامیاب پارلیمانی انتخابات منعقد کرانے پر پاکستانی جکومت ، عوام اور انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دونوں ہمسایہ اور برادر ممالک کے کہرے اور دوستانہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے۔ قاسمی نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ ماضی کی طرح تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
ایران کی پاکستان کو پرامن ، شفاف اور کامیاب پارلیمانی انتخابات منعقد کرانے پر مبارکباد
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان میں پرامن، شفاف اور کامیاب پارلیمانی انتخابات منعقد کرانے پر پاکستانی جکومت ، عوام اور انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔
News ID 1882591
آپ کا تبصرہ