صومالیہ میں 87 وہابی دہشت گرد اور 6 فوجی ہلاک

صومالیہ کی فورسز نے جوبا السفلی کے ایک فوجی کیمپ پر وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے 87 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ اس کارروائی ميں 6 فوجی بھی مارے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے وائس آف امریکہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ کی فورسز نے جوبا السفلی کے ایک فوجی کیمپ پر وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے 87 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ اس کارروائی ميں 6 فوجی بھی مارے گئے۔ صومالیہ کی حکومت کے مطابق وہابی دہشت گردوں  نے کیمپ کے ایک حصے پر مختصر مدت کے لیے قبضہ کر لیا تھا۔قائم مقام وزیر اطلاعات عدن اسحاق علی نے سرکاری ٹیلی وژن پر بتایا کہ الشباب نے فوجی کیمپ کے ایک حصے پر قبضہ کر لیا تھا۔ جس کے بعد ہم نے وہاں مزید فوجی کمک بھیجی اور انھوں نے بڑی کامیابی سے الشباب کو پسپا کر دیا۔انھوں نے بتایا کہ ہمارے 6 فوجی ہلاک ہوئے اور ہماری فورسز نے اپنے آپریشن میں الشباب کو بڑی کامیابی سے شکست دے دی۔ لڑائی میں الشباب کے 87 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں ۔

News Code 1882553

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =