26 جولائی، 2018، 10:33 AM

پاکستانی انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سرفہرست

پاکستانی انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سرفہرست

پاکستان کے 11ویں عام انتخابات میں اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی 270 نشستوں میں سے تحریک انصاف نے 113، مسلم لیگ (ن) نے 64 جبکہ پیپلز پارٹی نے 43 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

مہر خـررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے 11ویں عام انتخابات میں اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی 270 نشستوں میں سے تحریک انصاف نے 113، مسلم لیگ (ن) نے 64 جبکہ پیپلز پارٹی نے 43 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ پنجاب میں 50 فیصد پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) 129 صوبائی نشستوں کے ساتھ برتری حاصل کر رہی ہے جبکہ تحریک انصاف 122 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں بھی تحریک اںصاف کو واضح برتری حاصل ہے اور اب تک 35 فیصد پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف 64 صوبائی نشستوں پر برتری حاصل کیے ہوئے ہے جبکہ متحدہ مجلس عمل 12 نشستیں حاصل کرچکی ہے۔

سندھ سے موصول 37 فیصد پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں پاکستان پیپلز پارٹی 75 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل کر رہی ہے جبکہ 22 نشستوں کے ساتھ پی ٹی آئی دوسرے نمبر پر ہے۔

بلوچستان کی بات کی جائے تو وہاں کے 35 فیصد غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی ( بی اے پی ) 12 صوبائی اسمبلی نشستوں کے ساتھ آگے ہیں جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی ( بی این پی ) 9 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

ابتدائی غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف ملکی تاریخ میں پہلی بار وفاق میں حکومت بناسکتی ہے جبکہ خیبر پختونخوا اور ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں بھی وہ حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔

News ID 1882545

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha