شمالی کوریا نے میزائل تجربات کی ایک سائٹ کے انہدام کا کام شروع کر دیا

شمالی کوریا نے امریکی صدر سے ملاقات میں کیے گئے اپنے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے میزائل تجربات کی ایک سائٹ کے انہدام کا کام شروع کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے امریکی صدر سے ملاقات میں کیے گئے اپنے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے میزائل تجربات کی ایک سائٹ کے انہدام کا کام شروع کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے جوہری ہتھیاروں کو تلف کرنے اور میزائل پروجیکٹس کے خاتمے کے وعدوں کو ایفا کرتے ہوئے اپنےمیزائل کی تجربہ گاہ کو ناکارہ بنانا شروع کردیا ہے۔ شمالی کوریا سوہائی سٹیلائیٹ لانچنگ اسٹیشن پر میزائل کے تجربات کیا کرتا تھا تاہم اب اس سائیٹ کے انہدام کا کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔

امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان تاریخی ملاقات میں طے پانے والے نکات پر عمل درآمد کی نگرانی کرنے والے امریکی مانیٹرنگ گروپ کا کہنا ہے کہ چند تازہ سیٹلائٹ تصاویر موصول ہوئی ہیں جس میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کے تجربات کے لیے استعمال ہونے والی اہم تنصیب کو رفتہ رفتہ ناکارہ بنایا جا رہا ہے جو کہ خوش آئند امر ہے۔

News Code 1882513

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 10 =