صومالیہ میں الشباب تنظیم کے 87 دہشت گرد ہلاک

صومالیہ کے جنوب میں سکیورٹی فورسز اور وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب کے درمیان لڑائی کے دوران 87 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ کے جنوب میں سکیورٹی فورسز اور وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب کے درمیان لڑائی کے دوران 87 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

صومالیہ کے وزیر ارتباطات کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور الشباب دہشت گردوں کے درمیان لڑائی کے دوران 87 دہشت گرد ہلاک جبکہ سکیورٹی کے 5 اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔ ادھر الشباب کا کہنا ہے کہ اس  نے لڑائی میں  صومالیا کے27 فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔

News Code 1882510

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 5 =