مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ریاست مسوری کی ایک جھیل میں جمعرات کو طوفان کی زد میں آکر ایک کشتی کے ڈوبنے سے 11 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ مسوری کے اسٹون کاونٹی کے شیراف ڈگ راڈر نے صحافیوں سے کہا کہ حادثے کے وقت کشتی میں 31 افراد سوار تھے۔ یہ حادثہ ٹیبل راک جھیل میں ہوا۔ لاپتہ لوگوں کی تلاش میں جمعہ صبح سے مہم چلائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی کچھ لوگ لاپتہ ہیں۔ایک عینی شاہد کی طرف بنائے گئے ویڈیو فوٹیج میں تیز طوفان دکھائی دے رہا ہے۔ اس ویڈیو کو’وےوائی 3‘ نے آن لائن پوسٹ کیا ہے۔
امریکہ میں ریاست مسوری کی ایک جھیل میں جمعرات کو طوفان کی زد میں آکر ایک کشتی کے ڈوبنے سے 11 افراد کی موت ہو گئی ہے۔
News ID 1882402
آپ کا تبصرہ