مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی نجی ائیر لائن کی پروازسے سعودی عرب جانے والے دومسافروں کے سامان سے کروڑوں روپے کی آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی ہے۔
اطلاعات کےمطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف حکام نے کارروائی کرتے ہوئے نجی ائیرلائن کی پروازسے سعودی عرب جانے والے دو مسافروں جان محمد سے ایک کلو238 گرام جبکہ مسافرمسعود احمد سے 2 کلو پانچ سو گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی ہے جس کی مالیت سے کروڑوں روپے ہے۔ مسافر مسعود احمد کا تعلق چارسدہ جبکہ مسافرجان محمد کا تعلق مردان سے ہے، دونوں مسافروں کو مزید تفتیش کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ