19 جولائی، 2018، 5:43 PM

اسرائیل کو صہیونی ریاست قرار دینے کا قانون منظور

اسرائیل کو صہیونی ریاست قرار دینے کا قانون منظور

اسرائیلی پارلیمنٹ نے اسرائیل کو خصوصی طور پر صہیونی ریاست کا درجہ دینے کا قانون منظور کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  اسرائیلی پارلیمنٹ نے  اسرائیل کو خصوصی طور پر صہیونی ریاست کا درجہ دینے کا قانون منظور کرلیا ہے۔اس متنازع بل کے حق میں 62 جبکہ مخالفت میں 55 ووٹ ڈالے گئے۔ اس قانون کے تحت بطور سرکاری زبان عربی کے درجے کو گھٹادیا گیا ہے اور یہودی آبادکاری میں اضافے کو قومی مفاد قرار دیا گیا ہے۔ متنازع قانون میں مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) کو اسرائیل کا مکمل اور متحدہ دارالحکومت تسلیم کیا گیا ہے۔  اسرائیلی پارلیمنٹ کے عرب ارکان نے اس قانون سازی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے جمہوریت کی موت قرار دیا۔ اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے بل کو سراہتے ہوئے اس کی منظوری کو’فیصلہ کن لمحہ‘ قرار دیا۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی 90 لاکھ آبادی میں سے تقریباً 20 فیصد عرب ہیں جب کہ ملک میں ان کے ساتھ دوسرے درجے کے شہریوں جیسا بدترین سلوک کیا جاتا ہے۔

News Code 1882363

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha