17 جولائی، 2018، 1:33 PM

متحدہ عرب امارات نے18 سال سے کم عمر بچوں کی ویزا فیس معاف کردی

متحدہ عرب امارات نے18 سال سے کم عمر بچوں کی ویزا فیس معاف کردی

متحدہ عرب امارات نے سیاحت کو مزید فروغ دینے کے لیے 18 سال سے کم عمر بچوں کی ویزا فیس معاف کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے سیاحت کو مزید فروغ دینے کے لیے 18 سال سے کم عمر بچوں کی ویزا فیس معاف کردی۔متحدہ عرب امارات کی انتظامیہ نے موسم گرما سے بھرپور لطف لینے کے لیے خوش خبری کا اعلان کرتے ہوئے 18 سال سے کم عمر افراد کو ویزا فیس کی ادائیگی سے مستثنیٰ  قرار دے دیا۔ یو اے ای کی کابینہ نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں سیاحت کی غرض سے آنے والے 18 سال سے کم عمر بچوں کی ویزا فیس معاف کردی گئی ہے یہ قانون ہر سال موسم گرما کے دوران 15 جولائی سے 15 ستمبر تک لاگو ہوگا،

News ID 1882295

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha