فرانس میں فٹبال کا جشن پر تشدد مظاہروں میں تبدیل ہوگیا

فٹبال ورلڈ کپ کی فتح کے بعد فرانس میں جشن کے دوران مداحوں کے درمیان تصادم اور مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے جب کہ سیکڑوں گاڑیوں کو نذرآتش کردیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فٹبال ورلڈ کپ کی فتح کے بعد فرانس میں جشن کے دوران مداحوں کے درمیان تصادم اور مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے جب کہ سیکڑوں گاڑیوں کو نذرآتش کردیا گیا۔شرپسند عناصر نے درجنوں دکانیں لوٹ لیں۔ ذرائع کے مطابق فرانس کے فٹبال ورلڈ کپ  فائنل میں کروشیا کے خلاف شاندار کامیابی کے بعد لاکھوں فرانسیسی جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے۔جشن منانے والے بے قابو ہوگئے اور خوشی کا یہ موقع لڑائی جھگڑوں، لوٹ مار، جلاؤ گھیراؤ اور پولیس سے جھڑپوں کے باعث پرتشدد مظاہروں میں تبدیل ہوگیا۔اس دوران مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ایک مقام پر مداحوں کے درمیان تصادم نے شدت اختیار کرلی جس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہو گئے۔اس موقع پر ایک لاکھ سے زائد پولیس اہلکار اور 44 ہزار فائر بریگیڈ اہلکار کسی بھی ممکنہ حادثے سے نمٹنے کے لیے فرانس کی سڑکوں پر تعینات تھے۔تمام تر سیکیورٹی کے باوجود شرپسند عناصر کی جانب سے گاڑیوں کو نقصان پہنچانے اور دکانوں میں لوٹ مار کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

News Code 1882294

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 9 =