15 جولائی، 2018، 8:24 PM

شریف برداران دہشت گردی کی تعریف پر پورا اترتے ہیں

شریف برداران دہشت گردی کی تعریف پر پورا اترتے ہیں

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے نواز شریف اور شہباز شریف پر شدید تنقید کرتے ہوئےکہا ہے کہ شریف برادران ملکی قوانین کے تحت دہشت گردی کی تعریف پر پورا اترتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے نواز شریف اور شہباز شریف پر شدید تنقید کرتے ہوئےکہا ہے کہ شریف برادران ملکی قوانین کے تحت دہشت گردی کی تعریف پر پورا اترتے ہیں۔ایک بیان میں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ شہبازشریف نے ٹھیک کہا جیلوں میں دہشت گردوں کا ٹرائل ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز،شہباز سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 14شہریوں کو قتل کرنے کے نامزد ملزم ہیں ،شریف برادران پر معاشی دہشت گردی کا عدالتی ٹھپہ لگ چکا ہے۔

News Code 1882252

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha