لندن پولیس نے مریم نواز کے بیٹے کو گرفتار کرلیا

لندن میں ایون فیلڈ کے باہر سے پولیس نے مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور حسین نواز کے بیٹے زکریا شریف کو گرفتار کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لندن میں ایون فیلڈ کے باہر سے  پولیس نے مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور حسین نواز کے بیٹے زکریا شریف کو گرفتار کر لیا  ہے۔ اطلاعات کے مطابق مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور حسین نواز کے بیٹے زکریا شریف کو لندن میں واقع ان کے گھر ایون فیلڈ کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔ اذرائع کے مطابق انہیں مظاہرین سے جھگڑا کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ جنید صفدر پر نوجوان کو مکا مارنے کا الزام ہے۔ ادھر جنید صفدر کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے مجھ پر تھوکا اور حملہ کرنے کی کوشش کی۔

News Code 1882179

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =