12 جولائی، 2018، 8:46 PM

ایران کا میزائل نظام مکمل طور پر متعارف اور دفاعی نوعیت کا ہے

ایران کا میزائل نظام مکمل طور پر متعارف اور دفاعی نوعیت کا  ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے میزائل پروگرام کے بارے میں نیٹو کی تشویش کو رد رکرتے ہوئےکہا ہے کہ ایران کا میزائل نظام مکمل طور پر متعارف اور دفاعی نوعیت کا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی  نے ایران کے میزائل پروگرام کے بارے میں نیٹو کی تشویش کو رد کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایران کا میزائل نظام مکمل طور پر متعارف اور دفاعی نوعیت کا ہے۔۔ بہرام قاسمی نے نیٹو  کے اعلامیہ کو ایران کے خلاف تکراری اور بے بنیاد الزامات پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا کہ ہم نیٹو کے اعلامیہ کو ماضی کی طرح رد کرتے ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ نیٹو بھی امریکہ کا ایک ذیلی فوجی ادارہ ہے جو خطے میں امریکی مفادات کو تحفظ فراہم کررہا ہے۔ ترجمان نے ایران کے میزائل پروگرام کو متعارف اور دفاعی قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران ملکی اور قومی دفاع کے سلسلے میں کسی کی دھونس اور دھمکی کو برداشت نہیں کرےگا۔ ترجمان نے کہا کہ ایران کے متعارف اور دفاعی میزائل نظام کے بارے میں نیٹو کی تشویش غلط اور بے معنی ہے۔

News ID 1882166

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha