مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف اور ترکی کے وزیر خارجہ مولود چآوش اوغلو نے ٹیلیفون پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس گفتگو میں ایرانی وزير خارجہ نے چآوش اوغلو کو ترکی کا دوبارہ وزير خآرجہ منتخب ہونے پر مبارکباد بھی پیش کی۔ دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے باہمی تعاون کو فروغ دینے اور علاقائي امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی کے وزراء خارجہ نے ٹیلیفون پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
News ID 1882111
آپ کا تبصرہ