مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز کا نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیاہے ۔ اطلاعات کے مطابق نوازشریف اور مریم نواز نے جمعہ کے روز پاکستان واپسی کا اعلان کر دیاہے جس کے بعد ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیاہے اور ای سی ایل میں نام ڈالنے کا فیصلہ گزشتہ رات ہونے والے اہم ترین اجلاس میں کیا گیاہے ۔آج وزارت داخلہ کا اہم ترین اجلاس بھی طلب کر لیاہے ۔ ادھر نوازشریف کی پاکستان آمد پر انہیں گرفتارکرنے کیلئے منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے جبکہ ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ انہیں لاہور سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلام آباد منتقل کیے جانے کا امکان ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان کی احتساب عدالت نے نواز شریف کو 10 سال قید با مشقت اور 8 ملین پاؤنڈ جرمانہ کی سزا سنائی ہے جبکہ مریم نوآز کو سات سیال قید اور 2 ملین پاؤنڈ جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔
پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز کا نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیاہے ۔
News ID 1882104
آپ کا تبصرہ