10 جولائی، 2018، 1:10 PM

رحیم یارخان میں رشتہ سے انکار پر عورت کا قتل

رحیم یارخان میں رشتہ سے انکار پر عورت کا قتل

پاکستان کے علاقہ رحیم یارخان میں خاتون کو رشتہ سے انکار پر سر عام قتل کر دیا گیا، لوگ دیکھتے رہے کسی نے مقتولہ کی کوئی مدد نہیں کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ رحیم یارخان میں خاتون کو رشتہ سے انکار پر سر عام قتل کر دیا گیا، لوگ دیکھتے رہے کسی نے مقتولہ کی کوئی مدد نہیں کی۔ پولیس کے مطابق مبینہ طور پر رشتے سے انکار پر خاتون کو خنجر کے وار کر کے بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات گزشتہ شب اسکیم نمبر 3 کی سڑک پر ہوئی، منیر نامی شخص نرس شمیم سے شادی کا خواہشمند تھا۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ قتل کی واردات کی ویڈیو میں قاتل کو مقتولہ پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اس دوران کئی شہری قریب سے گزرتے رہے، تاہم کسی نے قاتل کو نہیں روکا۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق قاتل مقتولہ کا رشتہ دارہے، قتل کی واردات کا مقدمہ اب تک درج نہیں کیا گیا ہے۔

News ID 1882099

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha