7 جولائی، 2018، 2:59 PM

کیمرون میں بس دریا میں گرنے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک

کیمرون میں بس دریا میں گرنے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک

افریقی ملک کیمرون میں بس دریا میں گرنے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیرملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک کیمرون میں بس دریا میں گرنے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مغربی وسطی افریقی ملک کیمرون میں بس حادثے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔ ملک کے مغربی علاقے کے صدر مقام بافوسم کے گورنر نصری پال نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمت بس میں 32 افراد سوار تھے جو بوٹوروقصبے میں واقع ایک دریا میں جاگری اور 30 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ زندہ بچ جانے والے 2 افراد کو ریسکیو ٹیموں کی مدد سے نکال کر پوندے اسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں ان کی جان بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

News ID 1882019

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha