جاپان کے بادشاہ کی صحت خراب ہوگئی

جاپان کے بادشاہ آکی ہیٹو کی طبیعت خراب ہوگئی، جس کے بعد تمام مصروفیات منسوخ کردی گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان کے بادشاہ  آکی ہیٹو کی طبیعت خراب ہوگئی، جس کے بعد تمام مصروفیات منسوخ کردی گئی ہیں۔جاپانی شاہی خاندان کے سربراہ 84 سالہ آکی ہیٹو بیمار ہو گئے ہیں، شاہی خاندان کے امور کو دیکھنے والی ایمپریل ہاؤس ہولڈ ایجنسی کے طابق آکی ہیٹو ٹوکیو کے امپریل پیلس میں ہیں جہاں ان کی صحت کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔بادشاہ اکی ہیٹو اگلے سال 30 اپریل کو رضاکارانہ طور پر اپنے تخت سے دستبردار ہوجائیں گے۔ اکی ہیٹو کے بعد ان کے بڑے بیٹے اور ولی عہد نارو ہیٹو جاپان کے نئے بادشاہ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

News Code 1881893

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 13 =