29 جون، 2018، 12:25 PM

امریکہ میں اخبار کے دفترمیں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

امریکہ میں اخبار کے دفترمیں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

امریکی ریاست میری لینڈ کے مقامی اخبار کے دفتر میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست میری لینڈ کے مقامی اخبار " کیپٹل گزٹ " کے دفتر میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ امریکی ذرائع کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر ایناپولیس میں ایک مقامی روزنامے " کیپٹل گزٹ " کے نیوز روم میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے باعث متعدد افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کئی زخمی بھی ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق اخبار کے دفترکو سیل کرکے پوری عمارت کی تلاشی لی گئی، ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس پر حملہ آور ہونے کا شبہ ہے۔

News ID 1881800

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha