29 جون، 2018، 1:01 AM

پاکستانی فوج کے 37 افسروں کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی

پاکستانی فوج کے 37 افسروں کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستانی فوج کے 37 افسروں کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستانی فوج کے 37 افسروں کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 987 افسران کی ترقی  پر غور کیا گیا جس کے بعد  پاک فوج کے 37 افسروں کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ترقی پانے والوں میں 9  افسران کا تعلق میڈیکل کور سے ہے۔ میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں بریگیڈئیر منیر اختر، بابر افتخار، محمد احمد ملک، عرفان ارشاد، محمد شہباز خان، طاہر حمید شاہ، عرفان احمد ملک، رضا علی خان، ظفر اقبال، زاہد سرور، منیر افسر، کاشف نذیر، عدنان آصف جاہ، محمد زاہد خان، غلام جعفر، یوسف جمال، احسن محمود خان، محمد یوسف مجوکہ اور اسد نواز جنجوعہ شامل ہیں۔ بریگیڈئیر راحت نسیم احمد خان، ممتاز حسین، خرم سرفراز خان، نیئر نصیر، امیر احسن نواز، نجیب احمد، کامران خورشید ، محمد عاصم اقبال، محمد ایوب احسن بھٹی اور احسن اختر کیانی کو بھی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

News ID 1881792

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha