28 جون، 2018، 3:08 PM

پاکستان میں 5 دہشت گرد گرفتار

پاکستان میں 5 دہشت گرد گرفتار

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے سبی علاقہ میں آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سبی علاقہ میں آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کےعلاقے سبی میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور مواصلاتی نظام بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان اور شمالی وزیرستان میں بھی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں برآمد کرلی گئیں، اس کے علاوہ آر پی جی سیون راکٹ رائفلیں، گرنیڈ اور دیگر جنگی ساز و سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

News ID 1881775

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha