28 جون، 2018، 2:58 PM

مراکش میں احتجاجی تحریک کے لیڈروں کو سزائیں

مراکش میں احتجاجی تحریک کے لیڈروں کو سزائیں

مراکش کی ایک عدالت نے 2016 میں ملک میں احتجاجی مظاہروں کی تحریک کے لیڈروں کو 20سال تک قید کی سزائیں سنا دی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مراکش کی ایک عدالت نے 2016 میں ملک میں احتجاجی مظاہروں کی تحریک کے لیڈروں کو 20سال تک قید کی سزائیں سنا دی ہیں۔ احتجاجی تحریک کے لیڈروں نے ملک کے شمالی علاقے ریف میں واقع شہر الحسیمہ میں کئی روز تک حکومت کے خلاف مظاہرے کیے تھے، انہوں نے علاقے کی ترقی ، لوگوں کو روزگار دینے اور بدعنوانیوں کے خاتمے کے مطالبات کیے تھے ۔

اس تحریک کے نمایاں لیڈروں میں ناصر الزفزافی ، نبیل احمجیق، عوعصیم بوستیتی اور سمیر ایغید کو ریاستی امن و امان کو سبو تاژ کرنے کے الزامات میں قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

کیسا بلانکا کی اپیل عدالت نے کل 53 افراد کو احتجاجی مظاہروں میں حصہ لینے کی پاداش میں ایک سال سے 20سال تک قید کی سزائیں سنائی ہیں اور ان پر پانچ پانچ ہزار درہم (520 ڈالرز ) فی کس جرمانہ عائد کیا ہے۔

News ID 1881774

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha