26 جون، 2018، 8:07 PM

ہندوستان ،خواتین کے ساتھ برا سلوک کرنے والے ممالک میں سر فہرست

ہندوستان ،خواتین کے ساتھ برا سلوک کرنے والے ممالک میں سر فہرست

ہندوستان کو خواتین کے ساتھ برا سلوک کرنے والے ممالک میں سر فہرست قرار دے دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کو خواتین کے ساتھ برا سلوک کرنے والے ممالک میں سر فہرست قرار دے دیا گیا ہے۔رائٹرز کی جانب سے کرایا گیا سروے 550 افراد پر مشتمل تھا ۔ سروے کے مطابق ہندوستان خوانی کے ساتھ برا سلوک کرنے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے ۔ ہندوستان میں خواتین کے ساتھ برے سلوک میں جنسی غلامی، گھریلو و جسمانی تشدد، زبردستی کام کرنے پرآمادہ کرنا، زبردستی شادی کروانا وغیرہ شامل ہیں جب کہ 7 سال قبل اسی سروے میں بھارت کا نمبر ساتواں تھا۔

رائٹرز سروے کے مطابق پہلے نمبر پربھارت، دوسرے نمبر پرافغانستان، تیسرے نمبر پر شام، چوتھے نمبر پر صومالیہ، پانچویں نمبر پر سعودی عرب، چھٹے نمبر پر پاکستان، ساتویں نمبر پر عوامی جمہوریہ کامبو، آٹھویں نمبر پر یمن، نویں نمبر پر نائیجیریا جب کہ دسویں نمبر پر امریکہ ہے۔

News ID 1881722

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha