26 جون، 2018، 1:40 PM

پاک فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ/ 2 پائلٹ ہلاک

پاک فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ/ 2 پائلٹ ہلاک

پاکستان کے شہر پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر پاک فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ کریش لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹ جاں بحق ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر پاک فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ کریش لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹ جاں بحق ہوگئے۔ترجمان پاک فضائیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا ایف ٹی سیون پی جی تربیتی طیارہ معمول کے آپریشنل ٹریننگ مشن پر تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق مذکورہ طیارے میں فنی خرابی کے باعث پرواز کے فوراً بعد آگ لگ گئی تھی، جہاز کے پائلٹ نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو قریبی آبادی پر گرنے سے بچایا اور ایئرپورٹ کی جانب لے آیا۔

عینی شاہدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر کریش لینڈنگ کے دوران جہاز میں آگ لگ گئی جبکہ جہاز میں سے زوردار دھماکے کی آواز بھی سنائی دی۔ جہاز میں سوار دونوں پائلٹ جاں بحق ہوگئےجبکہ حادثے کے بعد ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

News ID 1881709

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha