19 جون، 2018، 7:54 PM

کشمیر کی وزیر اعلی نے عہدے سے استعفی دیدیا

کشمیر کی وزیر اعلی نے عہدے سے استعفی دیدیا

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے اتحادی حکومت سے علیحدگی کے اعلان کے بعد کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اپنا استعفیٰ گورنر کو بھجوادیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے اتحادی حکومت سے علیحدگی کے اعلان کے بعد کشمیر کی  وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اپنا استعفیٰ گورنر کو بھجوادیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر میں حکمراں جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ( پی ڈی پی)   سے اختلافات کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی نے حکومتی اتحاد سے علیحدہ ہونے کا اعلان کردیا جس کے بعد ایوان میں اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے اپنا استعفیٰ گورنر کو بھجوا دیا ہے۔ جس کے بعد کشمیر اسمبلی کے تحلیل ہونے اور وادی میں گورنر راج کے نافذ ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ محبوبہ مفتی کے مستعفی ہونے سے قبل بی جے پی کا اجلاس ہوا جس میں مرکزی پارٹی رہنماؤں کے علاوہ کشمیر کی اتحادی حکومت میں شامل بی جے پی کے وزراء اور سرکردہ رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پارٹی نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے اتحاد کو ختم کرنے اور اتحادی حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ کشمیر میں اتحادی حکومت میں شامل جماعتوں کے درمیان دوری رمضان میں کی گئی  فائر بندی کے خاتمے پر پیدا ہوئیں۔ کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی نے جنگ بندی جاری رکھنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن بی جے پی نے ہندوستانی  فوج کو علیحدگی پسندوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا تھا۔

News ID 1881528

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha