17 جون، 2018، 6:55 PM

کشمیر میں جنگ بندی میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

کشمیر میں جنگ بندی میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

ہندوستانی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے کشمیر میں ماہ رمضان کے لیے کی گئی جنگ بندی میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے کشمیر میں ماہ رمضان کے لیے کی گئی جنگ بندی میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہندوستانی حکومت نے کشمیر میں 17 مئی کو ماہ رمضان کے تقدس میں کی گئی ایک ماہ کی جنگ بندی کی میعاد پوری ہونے پر سیز فائر میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  کشمیر میں تعینات فوج کو آپریشن کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بھارتی فورسز کو کشمیر میں کارروائی کا حکم دیتے ہوئے فورسز کے خلاف مزاحمت کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے اور سرچ آپریشن میں تیزی لانے کی ہدایت کی ہے جب کہ کشمیر میں مزید نفری کی تعیناتی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

News ID 1881481

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha