24 اکتوبر، 2017، 12:45 PM

ہندوستانی حکومت کا کشمیری علیحدگی پسند وں سے مذاکرات پر آمادگی کا اظہار

ہندوستانی حکومت کا کشمیری علیحدگی پسند وں  سے مذاکرات پر آمادگی کا اظہار

ہندوستانی حکومت نے اپنے زیرِ انتظام کشمیر میں حریت پسندوں سے بات چیت نہ کرنے کے اپنے تین سالہ پرانے موقف سے پیچھے ہٹتے ہوئے وادی کے علیحدگی پسندوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈآن کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی حکومت نے اپنے زیرِ انتظام کشمیر میں حریت پسندوں سے بات چیت نہ کرنے کے اپنے تین سالہ پرانے موقف سے پیچھے ہٹتے ہوئے وادی کے علیحدگی پسندوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق نریندر مودی کی حکومت نے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو حکومت کی جانب سے مذاکرات کے لیے نامزد کیا ہے۔ مودی سرکار کے اس اقدام سے صاف ظاہر ہے کہ بائیں بازو کی انتہا پسند جماعت بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کشمیر کے لیے اپنی پالیسی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے لیے انہوں نے بھارتی خفیہ ایجنسی انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے سابق سربراہ دنیشور شرما کو جموں اور کشمیر کے لیے بات چیت میں شامل کیا ہے تاکہ ’مکمل آزادی‘ کے ساتھ کشمیر کے حریت پسندوں سے مذاکرات کیے جائیں ۔

وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے دہلی میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا ہر گز نہیں ہے کہ کشمیر میں ایک گروپ سے بات چیت کی جائے گی اور دوسرے گروپ کو نظر انداز کیا جائے کیونکہ ان مذاکرات کا مقصد جموں اور کشمیر کے تمام لوگوں کی خواہشات کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا ہے۔

News ID 1876163

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha