مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام نے اقوام متحدہ اور سکیورٹی کونسل کے نام اپنے خط میں فاش کیا ہے کہ امریکہ داعش کی مسلسل حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ شام نے اپنے خط میں تحریر کیا ہے کہ امریکہ شام میں داعش کی براہ راست مدد کررہا ہے۔ شام کی وزارت خآرجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ شام میں داعش کے ٹھکانوں کے بجائے عام شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ شام کا کہنا ہے کہ امریکہ دہشت گردی کو ختم کرنے کے بجائے اسے فروغ دے رہا ہے۔
شام نے اقوام متحدہ اور سکیورٹی کونسل کے نام اپنے خط میں فاش کیا ہے کہ امریکہ داعش کی مسلسل حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔
News ID 1881237
آپ کا تبصرہ