26 مئی، 2018، 3:10 AM

یورپی یونین کے وزراء خارجہ کا مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں اجلاس

یورپی یونین کے وزراء خارجہ کا مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں اجلاس

یورپی یونین کے وزراء خارجہ کا آئندہ ہفتہ برسلز میں مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حفاظت کے سلسلےمیں اجلاس منعقد ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے یورپی کونسل کی انٹرنٹ سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین کے وزراء خارجہ کا آئندہ ہفتہ برسلز میں مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حفاظت کے سلسلےمیں اجلاس منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں یورپی کمپنیوں کی ایران میں سرمایہ کاری کو تحفظ فراہم کرنے اور انھیں امریکی پابندیوں سے بچانے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا جائےگا۔اس سے قبل فرانسیسی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ یورپی یونین کا مشترکہ ایٹمی معاہدے کو تحفظ فراہم کرنے پر پختہ یقین ہے ۔ ادھر بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے بھی اپنی 11 ویں رپورٹ میں اس بات کی تائید کردی ہے کہ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں اپنے وعدوں پر عمل پیرا ہے۔

News ID 1880975

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha