مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صوبہ دیر الزور میں شام کے دو فوجی ٹھکانوں پر امریکہ نے بمباری کی ہے جس کے بعد داعش نے بھی ان فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق ٹی دو فوجی بیس کے قریب شامی فوج کے دو ٹھکانوں پر امریکی جنگي طیاروں نے بمباری کی ۔ شامی ذرائع کے مطابق امریکی ہوائی حملوں میں صرف مالی نقصان ہوا ہے یہ حملے صوبہ دیر الزور کے علاقہ البوکمال اور حمیمہ کے درمیان واقع علاقہ پر کئے گئے۔ امریکی حملے کے بعد داعش دہشت گردوں نے بھی اس علاقہ پر حملے کا آغاز کردیا ۔ ذرائع کے مطابق امریکہ شام ميں داعش دہشت گردوں کی حمایت اور پشتپناہی کررہا ہے۔
شامی ذرائع کے مطابق شام کے صوبہ دیر الزور میں شام کے دو فوجی ٹھکانوں پر امریکہ نے بمباری کی ہے جس کے بعد داعش نے بھی ان فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا۔
News ID 1880936
آپ کا تبصرہ