مہر خبررساں ایجنسی نے جرمن ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کے شہر زاربرُوکن میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور معتدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جنوب مغربی شہر زاربرُوکن کے نواحی علاقے برے باخ فیشنگن میں ہونے والی فائرنگ میں 2 افراد مارے گئے جبکہ پولیس نے فائرنگ کے واقعے میں ملوث ہونے کے شبے میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق مشتبہ شخص نے زاربروکن کے جنوب مشرقی علاقے میں بلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی تھی اور اُس کی زد میں آکر 2 افراد مارے گئے۔
جرمنی کے شہر زاربرُوکن میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور معتدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1880829
آپ کا تبصرہ