20 مئی، 2018، 1:15 AM

کرناٹک میں حکمراں جماعت بی جے پی کے وزیر اعلی عہدے سے مستعفی

کرناٹک میں حکمراں جماعت بی جے پی کے وزیر اعلی عہدے سے مستعفی

ہندوستان کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو ریاست کرناٹک میں بڑا سیاسی دھچکا لگ گیا بی جے پی کے نو منتخب وزیراعلیٰ بی ایس یدیورپا نے 3دن بعد ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو ریاست کرناٹک میں بڑا سیاسی دھچکا لگ گیا بی جے پی کے نو منتخب وزیراعلیٰ بی ایس یدیورپا نے 3دن بعد ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق کرناٹک کے ریاستی انتخابات میں بڑی جماعت بن کر ابھرنے والی حالیہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے 222 میں سے 104 نشستیں حاصل کی تھیں جبکہ اپوزیشن جماعت کانگریس78 اور جنتا دل 36 نشستوں پر کامیاب رہی۔گورنر نے اکثریتی جماعت کو اقتدار سنبھالنے کی دعوت دی جس پر بی جے پی نے وزارت اعلیٰ کےلئے بی ایس یدیورپا کواپنا امید وار بنایا۔انہوں نے اپنے عہدے کاحلف بھی اٹھالیا تھا۔ ریاستی اسمبلی کی 224 میں سے 222 نشستوں پر الیکشن ہوئے جبکہ 221 امیدوار کامیاب ہوکر اسمبلی میں پہنچے ۔ چند روز میں ریاستی اسمبلی کی3 نشستوں پر الیکشن ہوں گے ۔

سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ بی ایس یدیورپا کے لئے عدم اعتماد کے ووٹ کی اجازت اس لئے دی کہ حزب اختلاف کی جماعت کانگریس نے عدالت کو بتایا کہ بی جے پی کو اسمبلی میں درکار آئینی حمایت حاصل نہیں ہے ۔

بی ایس یدیورپا نے آج اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنا تھی لیکن پولنگ کے آغاز سے قبل ہی انہوں نے استعفیٰ کا اعلان کردیا اور کہا کہ وہ ریاستی اسمبلی میں اکثریت ثابت نہیں کرپائیں گے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کوریاستی اسمبلی میں104نشستیں ملی ہیں لیکن اسے اقتدار پر باقی  رہنے کےلئے 112 نشستوں کی تعداد دکھانی تھی۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیراعلیٰ کے استعفیٰ دینے کے بعد قومی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کانگریس اور جنتا دل کی اتحادی حکومت اقتدار کے مسند پر براجمان ہوگی ۔

News Code 1880828

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha