16 مئی، 2018، 12:09 AM

ہندوستان میں پل گرنے سے 18 افراد ہلاک

ہندوستان میں پل گرنے سے 18 افراد ہلاک

ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کے شہر بنارس میں زیر تعمیر پل گرنے سے کم سے کم 18 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں تاہم اب بھی کئی افراد پل تلے دبے ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی  ریاست اتر پردیش کے شہر بنارس میں زیر تعمیر پل گرنے سے کم سے کم 18 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں تاہم اب بھی کئی افراد پل تلے دبے ہوئے ہیں۔ جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ ہندوستانی ذرائع کے مطابق بنارس میں کینٹ ریلوے اسٹیشن کے سامنے تعمیر ہونے والا فلائی اوور کا ایک حصہ منگل کی شام زمین بوس ہوگیا جس کے نیچے میں گزرنے والی سواریاں اور افراد اس کے ملبے تلے دب گئے۔ ذرائع نے اب تک 18 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

News Code 1880740

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha