15 مئی، 2018، 2:33 PM

پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں نے شاہد خاقان عباسی کے نواز شریف کے حق میں بیان کو مسترد کردیا

پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں نے شاہد خاقان عباسی کے نواز شریف کے حق میں بیان کو مسترد کردیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے نواز شریف کی حمایت میں وضاحتی بیان پر اپوزیشن ارکان نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر احتجاج کیا اور وزیر اعظم کے نواز شریف کے حق میں بیان کو مسترد کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے نواز شریف کی حمایت میں وضاحتی بیان پر اپوزیشن ارکان نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر احتجاج کیا اور وزیر اعظم کے نواز شریف کے حق میں بیان کو مسترد کردیا۔ پی ٹی آئی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم کی وضاحت کے جواب میں کہا کہ نوازشریف کا انٹرویو اخبارات کی زینت بنا، جسے بھارتی میڈیا نے اچھالا۔ نوبت یہاں تک پہنچی کہ قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بلایا گیا جس نے نوازشریف کا بیان مسترد کر دیا۔ ہم نوازشریف سے پوچھنا چاہتے ہیں اس بیان کی آخر کیا ضرورت تھی؟ ، وہ کہتے ہیں انہوں نے کیا غلط کہا، ان کے بیان سے ملکی مفادات کو کیا نقصان پہنچا۔ نوازشریف پاکستان کو بدنام کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑ رہے۔

پیپلز پارٹی کی شازیہ مری نے کہا کہ نواز شریف کے اس انٹرویو کے پیچھے پورا پس منظر موجود ہے، اس انٹرویو نے پاکستانیوں کے احساسات کو مجروح کیا، انہوں نے عدالتی فیصلے کے بعد دو اداروں کو نشانہ بنایا، اداروں کو نشانہ بنانے پر کامیابی نہ ملنے پر ملک میں انتشار پھیلایا جارہا ہے، نواز شریف کا بیانیہ جھوٹا ہے، وہ آج بھی کہہ رہے ہیں کہ پاکستان اس کا ذمہ دار ہے، پاکستان میں دہشت گرد موجود ہیں مگر ہم ان کو سپورٹ نہیں کرتے، آپ اپنے سیاسی کیریئر کو بچانے کے لئے پاکستان کو داؤ پر نہیں لگا سکتے، ہم آپ کو ایسا کرنے نہیں دیں گے، ہم نواز شریف کے اس بیان کو مسترد اور اس کی مذمت کرتے ہیں۔

ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی ثمن سلطانہ جعفری نے کہا کہ نواز شریف کا بیان 50 ہزار شہیدوں کی توہین ہے، وہ کہتے ہیں کہ وہ اپنے بیان پر قائم ہیں، نواز شریف وزیر اعظم رہے، اس وقت خاموش کیوں رہے؟ ۔ نواز شریف نے پانچ سالوں میں کالعدم تنظیموں کو کام کرنے کیوں دیا، عہدے سے ہٹنے کے بعد ایسی باتیں کیوں کی جاتی ہیں؟، ہم لوگوں کو سیاسی بنیادوں پر غدار قرار دینے کے ساتھ اس بیان کی بھی مذمت کرتے ہیں۔

جماعت اسلامی کے  صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا کہ ذمہ دار شخص کی جانب سے ایسی بات نہیں ہونی چاہیے، قومی سلامتی کمیٹی اور آرمی چیف نے بھی  نواز شریف کے بیان کی مذمت کی ہے۔

News ID 1880725

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha