12 مئی، 2018، 5:30 PM

پاکستان کا کرنل جوزف کے معاملے پر امریکہ کا دباؤ قبول نہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان کا کرنل جوزف کے معاملے پر امریکہ کا دباؤ قبول نہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان نے امریکی دفاعی اتاشی " کرنل جوزف " کے معاملے پر ٹرمپ حکومت کا کوئی دباؤ قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے امریکی دفاعی اتاشی  " کرنل جوزف "  کے معاملے پر ٹرمپ حکومت کا کوئی دباؤ  قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان نے امریکی حکام کو سفارتی پیغام میں آگاہ کردیاہے کہ کرنل جوزف کا معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے۔ کرنل جوزف کو ویانا کنونشن کے مطابق سفارتی استشنیٰ دینے کا فیصلہ عدالتی احکام کی روشنی میں قانون کے مطابق کیا جائے گا۔ ٹرمپ انتظامیہ کرنل جوزف کا معاملہ حل کرانے کیلیے پاکستان کی حکومت سے رابطے میں ہے۔ پاکستان کی وفاقی حکومت نے کرنل جوزف کے معاملے پر امریکی حکام کو واضح جواب دے دیاہے کہ پاکستان ویانا کنونشن کا احترام کرتا ہے تاہم آئین و قانون کی بالادستی پہلی ترجیح ہے۔پاکستان کی وفاقی حکومت کے اعلیٰ ترین ذرائع کے مطابق کرنل جوزف کو پاکستان سے جانے کی اجازت دلانے کیلیے ٹرمپ انتظامیہ وفاقی حکومت سے سفارتی سطح پر مسلسل رابطے کررہی ہے۔ امریکی حکام کی کوشش ہے کہ کرنل جوزف کا معاملہ کسی بھی طرح حل ہو جائے تاہم پاکستانی حکام نے امریکا کی جانب سے کرنل جوزف کو استثنیٰ دینے یا سفر کی اجازت دینے سے فی الحال واضح طور پر انکار کردیاہے۔

News Code 1880656

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha