24 اپریل، 2018، 2:18 PM

پاکستان کا کرنل جوزف کو امریکہ کے حوالے کرنے سے انکار

پاکستان کا کرنل جوزف  کو امریکہ کے حوالے کرنے سے انکار

پاکستان نے امریکہ کو آگاہ کردیا ہے کہ کرنل جوزف کا معاملہ عدالت میں ہے، اس لیے کرنل جوزف کو فوری امریکہ واپسی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

مہر خـررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے امریکہ کو آگاہ کردیا ہے کہ کرنل جوزف کا معاملہ عدالت میں ہے، اس لیے کرنل جوزف کو فوری امریکہ واپسی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ پاکستان کی جانب سے کرنل جوزف کو امریکہ واپس جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ عالمی اور پاکستان کے قوانین کو مدنظررکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ اس حوالے سے وفاقی حکومت کوئی بھی حتمی فیصلہ عدالتی احکام کو مدنظر رکھتے ہوئے کریگی۔ اعلیٰ حکام نے اس حوالے سے اپنے موقف سے قائم مقام نائب امریکی وزیر خارجہ ایلس ویلز کو آگاہ کردیا ہے۔ وفاقی حکومت کے اہم ذرائع سے معلوم ہواہے کہ نائب امریکی وزیرخارجہ نے دورہ پاکستان کے موقع پر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی ہیں، ان ملاقاتوں میں ایلس ویلز نے پاکستانی حکام کو آگاہ کیا ہے کہ کرنل جوزف پاکستان میں امریکی سفارت خانے میں بطور دفاعی اتاشی تعینات ہیں۔ویانا کنونشن کے مطابق کرنل جوزف کو استثنیٰ حاصل ہے۔ اس لیے پاکستان کرنل جوزف کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہ کرے اور ان کو امریکا واپس جانے کی اجازت دی جائے۔ امریکی موقف کے جواب میں پاکستان نے واضح طورپرایلس ویلز کو آگاہ کیاہے کہ پاکستان ویانا کنونشن کی پاسداری کرتا ہے تاہم کرنل جوزف کا معاملہ عدالت میں ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق کرنل جوزف کے معاملے کو پس پردہ طور پرحل کرنے کیلیے بھی کوششیں جاری ہیں۔ کچھ حلقوں کی کوشش ہے کہ کرنل جوزف کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے نوجوان عتیق کے اہل خانہ اور امریکی سفارت خانے کے مابین صلح ہوجائے تاہم حکومتی سطح پر اس معاملے سے لاعلمی کااظہار کیا گیا ہے۔

News ID 1880259

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha