8 مئی، 2018، 7:21 PM

قطر کا بحران جلدی حل ہونے والا نہیں

قطر کا بحران جلدی حل ہونے والا نہیں

امریکی یونیورسٹی کے استاد کا کہنا ہے کہ قطر اور 4 عرب ممالک کے درمیان جاری بحران جلدی حل ہونے والا نہیں ہے کیونکہ سعودی عرب قطر کے نظام کو تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے بین الاقوامی امور کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق امریکی یونیورسٹی پیس کے اردنی استادڈاکٹر نصیر العمری  کا کہنا ہے کہ قطر اور 4 عرب ممالک کے درمیان جاری بحران جلدی حل ہونے والا نہیں ہے کیونکہ سعودی عرب قطر کے نظام کو تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ ذرائع کے مطابق خلیج فارس کے عرب ممالک ، قطر اور امریکہ مئی کے مہینے میں کیمپ ڈیویڈ میں ایک اجلاس میں شرکت کریں گے اس اجلاس میں قطر اور 4 عرب ممالک کے درمیان اختلافات کو حل کرنے کے سلسلے میں گفتگو کی جائے گي۔ڈاکٹر العمری کے مطابق خلیج فارس کے عرب ممالک کے درمیان کشیدگی لڑائی کا سبب بن سکتی ہے اور امریکہ اپنے اتحادیوں کے درمیان لڑائی کی وجہ سے خطے میں کمزور ہو جائےگا۔اس لئے امریکہ اپنے اتحادیوں سے رقم وصول کرنے کے ساتھ ساتھ انھیں متحد کرنے کی کوشش بھی کرےگا۔

News ID 1880574

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha