25 اپریل، 2018، 6:33 PM

کانگریس کے ہاتھ مسلمانوں اور سکھوں کے لہوسے رنگے ہیں

کانگریس کے ہاتھ مسلمانوں اور سکھوں کے لہوسے رنگے ہیں

ہندوستان کے سابق وفاقی وزیر اور سینئر کانگریسی رہنما سلمان خورشید نے اعتراف کیا ہے کہ ملک میں اقلیتوں کے قتل عام کی ذمہ داری ہماری ہے ،ہمارے ہاتھ مسلمانوں اور سکھوں کے لہوسے رنگے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے سابق وفاقی وزیر اور سینئر کانگریسی رہنما سلمان خورشید نے اعتراف کیا ہے کہ ملک میں اقلیتوں کے قتل عام کی ذمہ داری ہماری ہے ،ہمارے ہاتھ مسلمانوں اور سکھوں کے لہوسے رنگے ہیں۔ علی گڑھ مسلم  یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب میں سلمان خورشید نے کہا کہ سکھوں اور مسلمانوں کے قتل عام کو روکنے میں کانگریس کی حکومت ناکام رہی ،ہمیں اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے ۔ ایک طالبعلم کے سوال کے جواب میں سابق وزیر نے کہا کہ میں کانگریس کا حصہ ہوں،مجھے اعتراف کرنے دیں کہ مسلمانوں کا خون ہمارے ہاتھ پر لگا ہوا ہے۔

سن 1984ء میں اندرا گاندھی کے قتل کے بعد سکھوں کے قتل عام اور بابری مسجد کے واقعہ میں مسلمانوں کے قتل عام کے وقت میری جماعت کانگریس کی حکومت تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ لوگوں کی جان کی حفاظت ہماری پہلی ذمے داری تھی جسے نبھانے میں ہم ناکام رہے ،ہمیں سکھوں اور مسلمانوں کی مدد کرنی چاہیے تھی ۔

News ID 1880287

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha