24 اپریل، 2018، 7:52 PM

چین میں ایک بار میں اچانک آگ لگنے سے 18 افراد ہلاک

چین میں ایک بار میں اچانک آگ لگنے سے 18 افراد ہلاک

چین کے شہر کنگیان میں واقع ایک بار میں اچانک آگ لگنے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے شہر کنگیان میں واقع ایک بار میں اچانک آگ  لگنے کے نتیجے میں  18 افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شمالی چین کے جنوب مشرقی شہر کنگیان میں واقع ایک ریسٹورینٹ میں آتشزدگی کے نتیجے میں 18 افراد جل کر خاکستر ہوگئے جب کے پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جب کے فائر بریگیڈ کے عملہ نےآگ پر قابو پالیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آگ تین منزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر لگی تھی۔ بار میں ریسٹورینٹ کے علاوہ انڈور گیمز بھی تھے جس کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تاحال آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے البتہ پولیس نے بار سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

News ID 1880268

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha