24 اپریل، 2018، 7:07 PM

کوئٹہ میں تین خودکش حملوں میں 5 پولیس اہلکار ہلاک

 کوئٹہ میں تین خودکش حملوں میں 5 پولیس اہلکار ہلاک

پاکستان کے شہر کوئٹہ میں ایک گھنٹے کے اندر 3 خود کش حملوں کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کوئٹہ میں ایک گھنٹے کے اندر 3 خود کش حملوں کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار شہید اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔ جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 خودکش حملہ آور بھی مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کوئٹہ میں  مغربی بائی پاس پر میاں غنڈی میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب 2 خودکش حملے ہوئے، حملوں میں ایف سی کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں حملہ آور مارے گئے، مارے جانے والے بمبار ایف سی چیک پوسٹ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق حملہ آرورں کی جانب سے ایئرپورٹ روڈ پر پولیس وین کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں 5 اہلکار جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے۔ ذرائ‏ کے مطابق وہابی دہشت گرد پاکستان میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں اور وہابی مدارس مسلسل دہشت گردوں کی پرورش کرکے انھیں معاشرے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے بھیج رہے ہیں۔

News ID 1880263

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha