27 جولائی، 2013، 5:36 PM

پاکستان

سلفی وہابی شرپسندوں کے حملے میں 2 پاکستانی فوجی ہلاک، 29 زخمی

سلفی وہابی شرپسندوں کے حملے میں 2 پاکستانی فوجی ہلاک، 29 زخمی

مہر نیوز/27 جولائی/2013ء: پاکستان کے علاقہ کوہاٹ اور ہنگو میں سکیورٹی فورسز پر سلفی وہابی شدت پسندوں کے حملوں میں 2 اہلکار ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ کوہاٹ اور ہنگو میں سکیورٹی فورسز پر سلفی وہابی شدت پسندوں کے حملوں میں 2 اہلکار ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق کوہاٹ اور شمالی وزیرستان کی سرحد پر چیک پوسٹ پر حملہ رات دو بجے کے قریب ہوا،سلفی وہابی دہشت گردوں نے بلند خیل میں چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔حملے میں 2 اہلکار ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی ،جس میں 18 سلفی وہابی دہشت گرد مارے گئے۔زخمی اہلکاروں اور لاشوں کو سی ایم ایچ ٹل منتقل کردیا گیا۔ہنگو کے علاقے دو آبہ میں ایف سی کی گاڑی پر بم حملہ کیا گیا،بم موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا ،حملے میں 4 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں سی ایم ایچ ٹل منتقل کیا گیا۔پشاور کے علاقے متنی میں سلفی وہابی  شر پسندوں نے پولیس موبائل پر سحری کے وقت فائرنگ کی۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے سلفی وہابی حملہ آور فرار ہوگئے۔ پاکستانی حکومت کو چاہیے کہ وہ سلفی وہابیوں سے منسلک تمام مدارس پر پابندی عآغد کردے اور ان کی مالی امداد کے تمام راستوں کو روک دے اسی صورت میں پاکستان میں دہشت گرد ختم ہوسکتی ہے، ورنہ سلفی وہابیوں کی دہشت گردی کا سلسلہ جاری رہےگا۔

News ID 1825534

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha