مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوئیٹرش سے ملاقات میں کشمیر کے معاملہ پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ پاکستانی وزیراعظم ہاوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوئیٹرش سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کشمیر کا معاملہ اٹھایا۔
اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ کشمیر میں ہندوستان کی جانب سے پیلٹ گنز کا استعمال تشویشناک ہے، پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کاحل چاہتا ہے۔
وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان کی سیز فائر کی خلاف ورزی کا معاملہ بھی اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے سیز فائر کی خلاف ورزیاں بند نہ کیں تو حالات خراب ہو سکتے ہیں۔
پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں کشمیر کے معاملہ پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
News ID 1879952
آپ کا تبصرہ