مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لندن کےمصروف ترین شاپنگ مرکز آکسفورڈاسٹریٹ کی دکان پردن دیہاڑے ڈاکوؤں نےحملہ کر دیا۔ موٹرسائیکل پر سوارہتھوڑےاورخنجرتھامے6ڈاکوؤں نےمہنگی ترین گھڑیوں کی دکان پرہلہ بول دیا۔ ہتھوڑوں سےدروازہ نہ کھلنےپرڈاکوؤں نےفلمی اندازسے تیز رفتار موٹرسائیکل سے ٹکر مارکر دروازہ توڑدیا۔ دوڈاکوؤں نےدکان میں گھس کرقیمتی گھڑیوں کاصفایا کیا،4 پہرے پر باہر کھڑے رہے جبکہ دکان کا خودکار دروازہ بند ہونے سے اندر موجود دونوں ڈاکو باہرآنے میں ناکام رہے۔ اس پر باہر موجود 4 ڈاکوؤں نے دروازہ کھولنےکےلیے ہر حربہ آزمایا، ہتھوڑے برسائے اور موٹر سائیکل سے ٹکریں ماریں اور ساتھیوں کو نکال لیا۔ ایک موٹرسائیکل چھوڑکر تمام ڈاکو خنجرلہراتےہوئے فرار ہو گئے جبکہ ڈکیتی کےدوران کوئی شخص زخمی نہیں ہوا، ملزم تاحال پولیس کی گرفت میں نہیں آسکے۔
لندن کےمصروف ترین شاپنگ مرکز آکسفورڈاسٹریٹ کی دکان پردن دہاڑے ڈاکوؤں نےحملہ کر دیا۔
News ID 1879904
آپ کا تبصرہ