مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں امریکی سفارتکار نے گاڑی سے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے ڈیفنس ائیر اتاشی کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگیا۔ یہ واقعہ اسلام آباد میں دامن کوہ کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق حادثے کے وقت امریکی سفارت خانے کے ڈیفنس ائیر اتاشی گاڑی خود چلا رہے تھے، گاڑی کو تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیا ہے تاہم سفارتی استثنیٰ کے باعث سفارتکار کو گرفتار نہیں کیا گیا۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں امریکی سفارتکار نے گاڑی سے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگیا۔
News ID 1879900
آپ کا تبصرہ