مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ہوٹل کی 4 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہوٹل میں حادثے کے وقت 25 افراد موجود تھے جو سب ملبے کے نیچے دب گئے ہیں ۔ امدادی ٹیمیں ملبے میں دبے ہوئے افراد کوباہر نکال رہی ہیں۔ ہندوستانی ذرائع کے مطابق اس ہوٹل کی عمارت کافی پرانی اور بوسیدہ تھی۔
ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ہوٹل کی 4 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1879757
آپ کا تبصرہ