8 جولائی، 2013، 8:41 PM

ہندوستان

حیدرآباد میں ہوٹل کی عمارت گرنے سے 9 افراد ہلاک

حیدرآباد میں ہوٹل کی عمارت گرنے سے 9 افراد ہلاک

مہر نیوز/8جولائی/2013ء: ہندوستان کے شہر حیدرآباد میں ہوٹل کی عمارت گرنے سے 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے شہر حیدرآباد میں ہوٹل کی عمارت گرنے سے 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں  لاپتہ افراد کے لیے امدادی کارروائیاں جار ی ہیں ، حیدرآباد کے علاقے سکندرآباد میں ہوٹل کی دو منزلہ عمارت مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 6 بجے گری۔امدادی کارکنوں نے ملبے سے11زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا ہے۔ریسکیو اہلکار کرین کی مدد سے ملبہ ہٹانے کی کوشش میں لگے ہیں ، خدشہ ہے کہ تقریباً 20 افراد اب بھی ملبے میں دبے ہوسکتے ہیں۔

News ID 1824645

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha